ایک با خبر ذریعے نے آج جمعے کو روئٹرز کو بتایا کہ قطری مذاکرات کار کشیدگی کم کرنے اور وسیع تر مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات سازگار بنانے کی کوشش میں ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے ایران میں موجود ہیں۔
ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ بات چیت امریکہ کے ساتھ رابطہ کاری میں کی جا رہی ہے۔
ذریعے کے مطابق بات چیت کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر عمل درآمد کے معاملے اور ان امور پر بات کرنا ہے جنہوں نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان حالیہ کشیدگی کی لہر کو جنم دیا۔ ان امور میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق اختلافات شامل ہیں۔