سعودی رہنماؤں کا سابق امیرِ قطر کی وفات پر اظہارِ تعزیت

موجودہ امیر کا مخلص برادرانہ جذبات پر اظہارِ تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے حکام نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی سے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آلِ ثانی کے انتقال پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مشرقی صوبے کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے پیر کو دارالحکومت کے لوسیل محل میں حکام کے ایک وفد کی قیادت کی۔

حکام میں وزیرِ مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز اور قطر میں سعودی سفیر شہزادہ سعد بن منصور بن سعد شامل تھے۔

قبل ازیں سعودی عرب کے ولی عہد نے شیخ تمیم کو فون کرکے ان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا تھا۔ شیخ تمیم نے ولی عہد کے مخلصانہ برادرانہ جذبات کے لیے ان کی تعریف کی۔

پیر کو نائب وزیر برائے سفارتی امور عبدالمجید السماری نے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے قطری قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ پیغام ریاض میں قطری سفارت خانے کے دورے کے دوران دیا جہاں انہوں نے سعودی عرب میں قطر کے سفیر بندر العطیہ سے ملاقات کی۔

ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے بھی اتوار کو اظہارِ تعزیت کے لیے قطری سفارت خانے کا دورہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں