بحرین کی سول ایوی ایشن باڈی نے کہا ہے کہ ایران نے پیر کے روز اس کے فضائی نیوی گیشن سسٹم کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا تاہم ٹریفک پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
ایک بیان میں کہا گیا، "مملکتِ بحرین کے خلاف جارحانہ ایرانی اقدام کے نتیجے میں بحرین کے فلائٹ انفارمیشن ریجن میں خدمات انجام دینے والا سول ایئر نیویگیشن سسٹم دشمن ڈرونز کا نشانہ بنا۔ تاہم فضائی نیوی گیشن آپریشنز متأثر نہیں ہوئے۔ پروازیں اور ہوائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔"
بحرین نے پیر کے روز کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے "متعدد بار ایرانی فضائی جارحیت کو روک کر تباہ کر دیا" جبکہ کویت کی فوج نے بھی "ایرانی جارحیت" کی اطلاع دی۔
-
ایران: ثالثین کے ذریعے امریکہ کے ساتھ سفارتی تبادلے جاری ہیں
ایران نے پیر کو کہا ہے کہ ملک پر امریکی فوجی حملوں کے باوجود ثالثین کے ذریعے ...
مشرق وسطی -
ایرانی وزیرِداخلہ کا دورۂ پاکستان، امریکہ-ایران سفارت کاری برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری
فریقین کے حالیہ حملوں نے خطے میں جنگ کے نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں
مشرق وسطی -
ایرانی صدر: ملک امریکہ کے ساتھ ’مکمل جنگ‘ کی حالت میں ہے
ایران امریکہ کے ساتھ ایک "مکمل جنگ" لڑ رہا ہے، صدر مسعد پیزشکیان نے پیر کو کہا ...
مشرق وسطی