شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا پر مبنی اندراج کی منصوبہ بندی سے متعلق اقدامات کے لیے 'ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایوارڈز عرب ورلڈ' کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی ہے۔
یہ شارٹ لسٹنگ دو کیٹیگریز میں کی گئی ہے۔ جس میں ٹیچنگ اینڈ لرننگ سٹریٹیجی آف دی ایئر اور ٹیکنولوجیکل یا ڈیجیٹل انوویشن آف دی ائیر کیٹیگریز شامل ہے۔
اس مقابلے میں 400 ادارے شامل تھے جو 10 مختلف شعبوں سے متعلق تھیں۔ ان میں 80 میں سے 36 ہائی ایجوکیشن سے متعلق ادارے تھے اور 13 کا تعلق عرب ملکوں سے تھا۔ جن کو حتمی طور پر اس مقابلے کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
اس انیشی ایٹیو کی وجہ سے مصنوعی ذہانت سے متعلق کورسز اور سٹڈیز کے مختلف نصابوں کا بھی جائزہ لینے کا موقع ملا۔ یونیورسٹیز کے پچھلے پروگراموں اور تجربہ کو بھی دیکھا گیا۔
منصوبہ جس کی قیادت ایاز کاتب، فہد القریشی اور نوف الغذمی کر رہے ہیں کا مقصد مصنوعی ذہانت سے متعلق علوم کا فروغ اور طلبہ کے لیے اس شعبے میں زیادہ روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کو ڈیجیٹل ندرت اور ایجادات کے شعبے میں بھی شارٹ لسٹ کیا گیا کہ اس کے ہاں مختلف منصوبوں کی تیاری کی تربیت کا بھی اہتمام ہے۔
پراجیکٹ ٹیم میں داخلہ و رجسٹریشن کی ٹیم کے علاوہ علاء عمر کدیدوس، فاطمہ عمر کامل، محمد ریڈا کابلی، جمان سالم الغامدی اور علی حسن شامل ہیں۔
پلیٹ فارم کا مقصد یونورسٹی سربراہان کو تیز تر اور درست فیصلے کرنے، مستقبل کی صلاحیت کے خلا کی نشاندہی کرنے اور تعلیمی وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
مقابلے کے فاتحین کا اعلان ماہ نومبر میں مراکش میں منعقد ہونے والی عرب یونیورسٹیز سمٹ کے موقع پر کیا جائے گا۔