جہاز رانی سے متعل برطانوی ادارے 'یو کے ایم ٹی او' نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات سے نکلنے والے ایک جہاز کو راکٹ داغ کر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
برطانوی ادارے نے پیر کے روز اس بارے میں رپورٹ کیا ہے کہ یہ جہاز ابو ظہبی کے شہر دیبا سے 17 سمندری میل باہر کی طرف تھا۔ راکٹ حملے سے جہاز کے سٹیئرنگ گیئر کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم جہاز کا عملہ مکمل محفوظ رہا ہے۔