یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ اور مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈر رشاد العلیمی نے کہا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی پیدا کردہ تکالیف کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے یمنی عوام کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ ریاستی منصوبے کے گرد متحد ہو جائیں اور ریاستی اداروں کی بحالی اور بغاوت کے خاتمے کی جنگ میں مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی حمایت کریں۔
رشاد العلیمی نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں آج سے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے اور اس کے مالیا کو ملک بھر کے شہریوں کی خدمت کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے امن کے قیام اور شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کی کوششوں کو کبھی نہیں روکا تاہم حوثی ملیشیا نے کشیدگی کا راستہ چنا ہے۔ انسانی ہمدردی کے اقدامات کو مسلسل مسترد کیا ہے اور یمنیوں کی تکالیف کو اپنے منصوبے کی خدمت کے لیے استعمال کیا۔
یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مرحلہ صفوں کے اتحاد اور ریاست پر اعتماد کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلح گروہوں کے سائے میں یمن کا کوئی مستقبل نہیں ہے، بغاوت کے ساتھ کوئی سکیورٹی نہیں ہے اور مستقل جنگ پر مبنی منصوبے کے ساتھ کوئی امن ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں نے ثابت کر دیا ہے کہ یمنی جس المیے سے گزر رہے ہیں وہ کوئی ناگزیر تقدیر نہیں تھی بلکہ یہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی بغاوت اور شہریوں کی تکالیف کو ایرانی حکومت کے ایجنڈے کی خدمت کے لیے استعمال کرنے اور یمن کو اس کے علاقائی تنازعات میں گھسیٹنے کا براہ راست نتیجہ ہے۔ انہوں نے حوثیوں کے طاقت کے زور پر زیرِ کنٹرول صوبوں کے عوام سے اپنی اپیل کا اعادہ کیا کہ وہ ریاست اور جمہوری منصوبے کے گرد متحد ہو جائیں کیونکہ یہی سکیورٹی، استحکام اور اس مطلوبہ مستقبل کا واحد ضامن ہے جس کے تمام یمنی حقدار ہیں۔
-
ایران نے حوثی تنظیم سے باب المندب بند کرنے کی تیاری کا مطالبہ کیا ہے : رپورٹ
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تین با خبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے ...
مشرق وسطی -
باب المندب میں حوثیوں کے لیے اسلحہ سازی کا سامان لے جانے والی کشتی پکڑی گئی
یمن کی قوات العمالقہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ آبنائے باب المندب میں ایک کشتی کو ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے مذمت
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سعودی عرب پر یمنی حوثی ملیشیا کے حملوں کی ...
پاكستان