ایران کا کوہِ کولنگ پر جوہری تنصیب کی موجودگی سے انکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے مرکز میں واقع مقام پر حملہ کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد ایران نے بدھ کو کوہِ کولنگ پر کسی خفیہ جوہری احاطے کی موجودگی کی دوبارہ تردید کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر کہا، "کوہِ کولنگ جہاں کوئی جوہری سرگرمی نہیں ہو رہی، وہاں پر واشنگٹن کی غیر ضروری اور جنونی توجہ جارحیت، تباہی اور تخریب کاری کے جھوٹے بہانے سے زیادہ کچھ نہیں۔"

انہوں نے اصرار کیا کہ اقوامِ متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے سامنے "ایران کی جوہری سرگرمیوں کا مکمل اعلان کر دیا گیا ہے"۔

ٹرمپ نے منگل کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ اس جگہ کو نشانہ بنائے گا جسے انگریزی میں پِک ایکس ماؤنٹین کہا جاتا ہے۔

"ہم بہت جلد اس علاقے پر ضرب لگائیں گے اور بہت سخت،" ٹرمپ نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عموماً اہداف کا اعلان نہیں کریں گے لیکن "وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکیں گے۔"

امریکہ نے تاحال اس دھمکی پر عمل نہیں کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز سمیت امریکی میڈیا آؤٹ لیٹس نے 2025 میں کہا تھا کہ ایران نے کوہِ کولنگ پر خفیہ زیرِ زمین جوہری مقام کی تعمیر میں تیزی کی تھی جس کی تہران نے تردید کی۔

یہ مقام ایران کی نطنز جوہری تنصیب کے قریب ہے جس پر گذشتہ سال جون میں ایک مختصر جنگ کے دوران امریکہ نے بمباری کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں