خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کا رویہ استحکام کے حصول کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایرانی تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حملوں کا تسلسل عالمی معیشت کو شدید خطرے سے دوچار کرے گا ۔ آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات نے عالمی تجارتی آمد و رفت کو متاثر کیا ہے۔
اسی طرح خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نے سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے الزامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حوثیوں کی دھمکیاں بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آمد و رفت کو متاثر کر رہی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جہاز رانی کے لیے حوثیوں کی دھمکیوں کے خلاف حتمی بین الاقوامی موقف سامنے آنا چاہیے۔