پاک آرمی کا شمالی وزیرستان میں جنگجوؤں کے خلاف بڑا آپریشن
پاکستان کی مسلح افواج نے حکومت کی ہدایت پر وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''اس آپریشن کا نام ''ضربِ عضب'' رکھا گیا ہے۔اس بیان کے مطابق ''دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کو ایک بیس کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ریاستِ پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے،انھوں نے ہماری قومی زندگی کو ہر طرح سے تہ وبالا کرنے کی کوشش کی ،وہ ہماری اقتصادی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں اورانھوں نے بے پایاں جانی اور مالی نقصان کیا ہے''۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بیان میں کہا ہے کہ ''انھوں نے (دہشت گردوں) نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے اندر معمولات زندگی کو مفلوج کر رکے رکھ دیا تھا اور مقامی محب وطن اور امن پسند آبادی کو دہشت زدہ کررکھا تھا۔ہماری بہادر مسلح افواج کو ان ہر رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کے خاتمے کی ذمے داری سونپی گئی ہے''۔
انھوں نے کہا کہ ''پوری قوم کی حمایت اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے ساتھ روابط سے ملک کی سرزمین ان کے لیے تنگ کردی جائے گی اور ہمیشہ کی طرح مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی''۔
پاک آرمی نے شمالی وزیرستان میں جنگجوؤں کے خلاف یہ بڑی کارروائی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے ایک ہفتے کے بعد شروع کی ہے۔اسلامی تحریک ازبکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔اس میں قریباً تیس افراد جاں بحق ہوئے تھے اور آٹھ حملہ آور مارے گئے تھے۔
اس کارروائی سے قبل آرمی کے جنگی طیاروں نے رات شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم پچاس غیرملکی جنگو مارے گئے تھے۔ان میں زیادہ تر ازبک بتائے جاتے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق بمباری میں مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
-
میرانشاہ: سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، آٹھ شہید
فورسز کا سرچ آپریشن، گن شپ ہیلی کاپٹر بھی بروئے کار
پاكستان -
شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملوں میں 16 ہلاکتیں
ایک گاڑی اور مکان پر حملے میں چار ازبک اور دو پنجابی طالبان کے مرنے کی اطلاع
پاكستان -
حافظ گل بہادر دھڑے کا حکومت سے امن معاہدہ منسوخ
شمالی وزیرستان کی مقامی آبادی کو 10 جون تک افغان سرحد کی جانب چلے جانے کی ہدایت
پاكستان -
طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین تین ساتھیوں سمیت ہلاک
واقعہ شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں پیش آیا
پاكستان -
شمالی وزیرستان میں جھڑپیں اور بمباری، ہلاکتوں کی تعداد40 ہو گئی
سکیورٹی فورسز کی میرعلی میں خودکش بم دھماکے کے بعد جنگجوؤں کے خلاف بڑی کارروائی
پاكستان -
پاکستانی عسکریت پسند افغانستان میں ممکنہ جنگ کی تیاریوں میں مصروف
شمالی وزيرستان کے قبائلی علاقوں ميں 150 سے زائد جنگجو گروپ متحرک ہيں
پاكستان