طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین تین ساتھیوں سمیت ہلاک
واقعہ شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں پیش آیا
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پیر کے روز بھی طالبان کا ایک اہم کمانڈر عصمت اللہ شاہین اپنے تین دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔ طالبان کے اہم کمانڈر کی ہلاکت نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جہاں ان دنوں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر رکھا ہے اور پچھلے کئی دنوں سے تقریبا ہر روز درجنوں شدت پسند مارے جا رہے ہیں۔ پیر کے روز طالبان کو اس وقت ایک بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اہم کمانڈر کو نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کر دیا۔
یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا ہے۔ عصمت اللہ شاہین اپنی گاڑی پر تحصیل غلام خان میں درگاہ منڈی کے علاقے گذر رہا تھا کہ گولیوں کا نشاہ بنا دیا گیا۔ اس واقعے میں مجموعی طور پر چار شدت پسند لقمہ اجل بنے۔ تاہم ابھی بقیہ تین کی شناخت ہونا باقی ہے۔
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ مقامی لوگوں نے میتیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ کمانڈر عصمت اللہ شاہین حکیم اللہ محسود کے بعد تحریک طالبان کے قائم مقام سربراہ رہ چکا ہے۔
عصمت اللہ شاہین کو پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب افراد میں شامل کیا ہوا تھا، اس کمانڈر کے سر کی قیمت 2009 میں ایک لاکھ بیس ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی۔
واضح رہے وزیرستان کو مبینہ طور پر طالبان اور القاعدہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم پچھلے کئی دنوں سے پاکستان کی افواج ان کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہیں۔
-
''طالبان کے ٹھکانے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے نشانے''
نو عسکریت پسند ہلاک، ضلع ہنگو کے علاقے میں بھی شیلنگ
پاكستان -
پاکستان:سکیورٹی فورسز کی بمباری، غیر ملکیوں سمیت 15 طالبان ہلاک
دہشت گردی کا بھر پور جواب دیا جائیگا، وزیر دفاع خواجہ آصف
پاكستان -
پاکستانی طالبان نے جنگ بندی کے لیے شرائط پیش کردیں
حکومت سے طالبان جنگجوؤں کی زیرحراست ہلاکتیں ختم کرنے کا مطالبہ
پاكستان -
ایف سی کے اہلکاروں کی ہلاکت، حکومت طالبان مذاکرات خطرے میں؟
حکومتی کمیٹی کی مشاورت شروع، آج کے مذاکرات موخر بھی ہو سکتے ہیں
پاكستان -
کراچی پولیس پر حملہ ساتھیوں کا بدلہ ہے: پاکستانی طالبان
خودکش حملے میں 13 اہلکار جاں بحق، دس کی حالت نازک
پاكستان -
پاکستانی طالبان کا کیلاش، اسماعیلی آبادی پر حملوں کا اعلان
"اسلام قبول نہ کرنے پر قبیلے کے افراد کو نشانہ بنایا جائے گا"
پاكستان