لاہور: مسجد کی چھت گرنے سے 24 نمازی جاں بحق
نماز ظہر کی باجماعت ادائی کے دوران چھت اچانک زمین بوس
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے داروغہ والا میں ایک مسجد کی چھت گرنے سے چوبیس نمازی جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ افسوس ناک واقعہ منگل کی دوپہر نماز ظہر کے وقت پیش آیا ہے۔باجماعت نماز کی ادائی کے دوران مسجد کی دومنزلہ عمارت کی چھت اچانک منہدم ہوگئی ہے اور نمازی اس کے ملبے تلے دب کر رہ گئے۔علاقے کے مکینوں کے مطابق پینتیس سے چالیس نمازی جماعت میں شریک تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔رات گئے تک ملبے تلے دبے چوبیس نمازیوں کی لاشیں نکالی جاچکی تھیں۔ زخمیوں کو نزدیک واقع اسپتالوں اور سروسز اسپتال اور لاشوں کو میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
لاہور کے ضلعی رابطہ افسر (ڈی سی او) ریٹائرڈ کیپٹن محمد عثمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ملبے تلے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن قریباً مکمل ہوچکا ہے اور اہلِ محلہ کے مطابق جو لوگ نماز کے لیے مسجد میں موجود ہوسکتے تھے،انھیں زندہ یا مردہ نکال لیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مکمل تسلی ہونے تک کارروائی جاری رہے گی کیونکہ نمازیوں میں کوئی راہ گیر بھی شامل ہوسکتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ سات زخمیوں میں چار کی حالت تشویش ناک ہے اور باقی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ریسکیو 1122 کے ترجمان ںے بتایا کہ مسجد جامع حنفیہ گنجان آباد علاقے میں واقع ہے اور اس وجہ سے بھاری مشینری وہاں تک نہیں لائی جاسکتی ہے۔ اس لیے ہلکی مشینری ہی سے ملبہ ہٹانے کا کام کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور انھوں نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔انھوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔انھوں نے حکومت کی جانب سے مسجد کی چھت تلے دب کر جاں بحق ہونے والے نمازیوں کے خاندانوں کے لیے پانچ ،پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ مسجد کی دو منزلہ عمارت کیسے اچانک زمین بوس ہوگئی ہے۔البتہ محلے کے ایک مکین نے بتایا ہے کہ مسجد کی عمارت ایک دیوار غیر پختہ تھی اور بارش کی وجہ سے اس کے اچانک بیٹھ جانے سے دوسری دیواریں دونوں چھتوں کا بوجھ نہیں سہار سکیں اور پوری عمارت دھماکے سے زمین بوس ہوگئی ہے۔
-
لاہور میں پھر تشدد،عوامی تحریک کا کارکن ہلاک ،متعدد زخمی
علامہ طاہرالقادری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوکارکنوں کا قاتل قرار دے دیا
پاكستان -
لاہور: سنگسار عورت کا خاوند پہلی بیوی کا قاتل
وزیراعظم نوازشریف کی پولیس کے سامنے اندوہناک قتل پر سخت کارروائی کی ہدایت
پاكستان -
عدالتِ عالیہ لاہور کے باہرعورت غیرت کے نام پر سنگسار
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں عدالتِ عالیہ کے باہر ایک پچیس سالہ عورت کو پسند ...
پاكستان -
توہینِ رسالت کی پاداش میں مسیحی ملزم کو سزائے موت
سزا لاہور کے ایک ایڈیشنل سیشن جج نے سنائی
پاكستان -
اہل سنت و الجماعت پنجاب کے صدر کا لاہور میں قتل
موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں کی مولانا شمس الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ
پاكستان -
لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے
متعدد مشتبہ افراد گرفتار، پولیس نے ملزم کی کلوز سرکٹ ویڈیو جاری کردی
پاكستان