پاکستان علماء کونسل کا قطر کی ایران نوازی پر شدید احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان علماء کونسل نے قطر کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کی حمایت اور ایران سے تامال پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

سوموار کے روز ایک بیان میں علماء کونسل کے سربراہ طاہر محمود اشرفی نے اس بات پر افسوس اور خطرے کا اظہار کیا کہ قطر نے امریکا عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد ایران کی حمایت کی ریاض میں ہونے والے سمٹ میں چھپن ملکوں نے شرکت کی اور دہشت گردی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

علماء کونسل نے قطر کو دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کو پناہ دینے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ تنظمیں، بقول علامہ طاہر اشرفی، کئی اسلامی ملکوں کی سیکیورٹی کو تاراج کرنا چاہتی ہیں۔

اسلام آباد سے جاری کونسل کے بیان میں قطر حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عراق، شام اور یمن کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے اور اس کے موقف سے متعلق اسلامی دنیا کی رائے کا احترام کرے کیونکہ اس متحدہ موقف کے سامنے آنے پر قطر کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق قطر کو ایران کے علاقائی ایجنڈے کی حمایت کے بجائے عراق، شام اور یمن کے مسلمانوں کی حمایت کرنی چاہے۔

اس سے قبل سوموار کی صبح سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، مصر، لیبیا، یمن، مالدیپ اور ماریشس نے قطر کی جانب سے انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کی پاداش میں تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں