القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: امام کعبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید کا کہنا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام دراصل امن کا مذہب ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ فرقہ پسندی ایک لعنت ہے اور اس کو ختم کرنے کے لیے ’کلمہ حق‘ کی پیروی کرتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہیں۔

ریڈیو پاکستان نے امام کعبہ کے ایک ٹی وی انٹرویو کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک سوال کے جواب میں امام کعبہ نے بتایا کہ “جہاد کا اعلان کرنا صرف ریاست کا اختیار ہے اور کوئی گروپ یا تنظیم اس کا اعلان نہیں کرسکتی۔”

انہوں نے کہا کہ ’قرآن پاک میں اللہ رب العزت کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے‘۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آپس کے اختلافات اور عدم برداشت کی وجہ سے مسلم ممالک مشکلات کا شکار ہیں اور ان خدشات کو مسترد کیا کہ مسلم ممالک کی افواج کا اتحاد کسی ملک کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پاکستانی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی سے جنگ کے خلاف بنائے جانے والے 39 مسلم ممالک کی افواج کے اتحاد کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں