دونوں بازوؤں سے محروم باہمت پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور سے ملئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دنیا میں بہت سے باہمت افراد ایسے ہیں کہ جو زندگی میں پیش آنے والی معذوری کے باوجود کسی پر بوجھ بننے کے بجائے بہت سے سلیم الجثہ مگر کاہل افراد کے لئے روشن مثال بن جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال پاکستان کے جنوبی مغربی صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے امیر عالم کی ہے کہ جو دونوں بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود پاؤں سے گاڑی چلانے كے ساتھ ساتھ گاڑی كے وہیل بھی پاؤں سے تبدیل كر لیتے ہیں۔

معاصر عزیز رونامہ 'ایکسپریس' کے مطابق غریب گھرانے سے تعلق ركھنے والے قلعہ سیف اﷲ کے رہائشی 32 سالہ امیر عالم كے دونوں ہاتھ بچپن میں كرنٹ لگنے سے بُری طرح جھلس گئے جنہیں مجبوری کے تحت كاٹنا پڑا، مگر امیر عالم نے ہمت نہ ہاری، محنت جاری ركھی اور اپنی مدد آپ كے تحت پاؤں سے ٹیكسی چلا كر كما رہے ہیں۔

اگر گاڑی کا ٹائر پنكچر ہوجائے تو اسے تبدیل بھی خود ہی کرتے ہیں، اسی طرح وہ فون بھی پاؤں كی مدد اور كندھے سے لگا كر سنتے ہیں۔ انكا كہنا ہے كہ وہ معاشرے میں کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اسی لئے محنت کر کے کما رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں