عمرہ سے لوٹنے والے خاندان کے 8 افراد حیدرآباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حیدر آباد کے علاقہ نوری آباد میں مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والا خاندان عمرہ کر کے سعودی عرب سے لوٹے تھے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب حیدر آباد سے نوشہرو فیروز جانے والی مسافر وین نے نوری آباد کے مقام پر آگے جانے والے ٹرالر کو پیچھے سے ٹکر مار دی ۔ اس ٹکر کے نتیجہ میں 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں اور نعشوں کو جامشورو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں