بھارت: فوجی کیمپ حملے کے ردعمل میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارت کی وزیر دفاع نرملا ستھیارامان نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کو جموں کے حصے سنجوان میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔

بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سنجوان میں فوجی کیمپ پر حملے میں جیش محمد کے عسکریت پسند ملوث تھے اور پاکستان کی جانب سے ان دہشت گردوں کو مدد فراہم کی گئی تھی۔

بھارتی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ثبوتوں کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور ہر مرتبہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان اس کا ذمہ دار ہے لہٰذا پاکستان کو اس غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔‘‘

دوسری جانب پاکستان کے وزارت خارجہ کی جانب سے بھارتی میڈیا کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 فوجی ہلاک اور شہری سمیت 3 زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں