سعودی عرب کا بھارت اور اسرائیل میں پروازوں کو اپنی فضا سے گذرنے کی اجازت سے انکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی سول ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان پروازوں کے لیے مملکت کی فضائی حدود کو بالکل بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی شہری ہوابازی کی اتھارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کی ایک رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی کسی اتھارٹی نے بھارت کی قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کی اسرائیل کے لیے پروازو ں کو اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی ہے۔

ائیر انڈیا نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی بند فضائی حدود سے اسرائیل کے لیے پروازیں چلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ائیر انڈیا کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری فضائی کمپنی کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی فضائی کمپنی ان پروازوں کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے چلانے کی اجازت کی منتظر ہیں۔

اس وقت اسرائیل کی فضائی کمپنی ایل آل ممبئی کے لیے ہفتے میں چار پروازیں چلا رہی ہے لیکن انھیں بھارت کے تجارتی شہر تک پہنچنے میں پانچ کے بجائے سات گھنٹے کا وقت لگ جاتا ہے کیونکہ اسرائیلی طیارے سعودی عرب کی فضائی حدود سے گذر نہیں سکتے اور انھیں افریقی ملک ایتھوپیا کی جانب جنوبی روٹ اختیار کرنا پڑتا ہے اور پھر وہاں سے وہ مشرق کی سمت سفر کرکے بھارت پہنچتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں