شام معاملے پرتمام فریق یو این منشور کے خلاف اقدامات سے گریز کریں: پاکستان
پاکستان نے شام کے علاقے دوما میں کیمیاوی ہتھیاروں کے حملے کے تناظر میں تمام فریقوں پر زوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کیخلاف کسی قسم کے اقدام سے گریز کریں۔
ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی بھی ملک کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں حقائق کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے کام کرنیوالے ادارے کی تحقیقات کے ذریعے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے۔
دفترخارجہ نے کہا کہ ہمیں شام کی عوام سے گہری ہمدردی ہے جنہیں ملک میں موجودہ کشیدہ صورتحال میں مشکلات کا سامنا ہے اورہمیں امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق شام کے عوام کی مصائب کے خاتمے کیلئے اس مسئلے کا فوری حل تلاش کریں گے۔
-
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع الحرمین الشریفین منایا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل حملوں کے خلاف احتجاج
پاكستان -
پاکستان سمیت کہیں بھی انتخابات میں فیس بک کا غلط استعمال روکیں گے: زکر برگ
فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان دنوں ان کے ادارے کی توجہ ...
بين الاقوامى -
پاکستان میں خواجہ سراؤں کے لئے پہلا باقاعدہ اسکول قائم کرنے کی تیاریاں مکمل
خواجہ سراؤں کے لئے پہلا روایتی اسکول قائم کرنے کا فیصلہ ایکسپلورنگ فیوچر فاؤنڈیشن ...
پاكستان