پاکستان اقوام متحدہ میں 2 اداروں کا رکن منتخب ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ نے پاکستان کو 2019 سے 2022 تک این جی اوز کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی 2 اہم انجمنوں میں کامیاب ہوا۔ یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی برادری کو کس حد تک پاکستان کے کردار پر اعتماد ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یونیسیف میں پاکستان کا بہت اہم کردار رہا ہے اور این جی او کمیٹی میں بھی ہمارا ملک مسلسل خدمات انجام دیتا رہا ہے جبکہ پاکستان 2 سال پہلے بھی یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا صدر منتخب ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے۔ انھوں نے ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کو ووٹ دیا۔

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بحیثیت رکن پاکستان یو این او کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھے گا تاہم ہم دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کے لیے اہم کردار رہا ہے جبکہ پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی اور بچوں کےحقوق پر بہت کام کیا تاہم انتخاب میں کامیابی عالمی برادری کی طرف سے پاکستانی تعاون کی تصدیق ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل ’ECOSOC‘ میں ہونے والے این جی اوز کمیٹی کے الیکشن میں پاکستان کو 43 ووٹ ملے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کا 10 سال سے رکن ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں