نواز شریف کے داماد کیپٹن [ر] صفدر کا نیب کو آج گرفتاری دینے کا اعلان
سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے مقامی زبان ہندکو میں ایک آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے آج باضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ شہر کے درمیان سے گرفتاری دینے کا سوچا تھا، لیکن پارٹی فیصلے کے نتیجے میں کسی اور شہر سے آج گرفتاری دے دوں گا، گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے پارٹی فیصلے کا احترام کروں گا۔
ان کا یہ بیان ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے جاری کیا گیا تھا۔
نواز شریف کے شیر، ہزارہ کے بیٹا کیپٹن صفدر کا گرفتاری دینے کا اعلان۔ pic.twitter.com/5BGlfalZMG
— PML(N) (@pmln_org) July 8, 2018
یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10، ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن [ر] صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔