.

کرونا وائرس: پاکستان میں مزید 15 افراد جاں بحق

نئی اموات کے بعد مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6097 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ملک بھر میں کرونا وائرس کی مہلک وبا سے مزید 15افراد جاں بحق ہو گئے اور اس طرح اموات کی تعداد 6 ہزار 97 ہو گئی۔ مزید 539 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 660 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 764 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 15 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 97 ہو گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 84 ہزار 660 تک جا پہنچی۔

این سی اوسی کے مطابق کرونا سے متاثر 776افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 94 ہزار 477، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 849، خیبرپختونخوا 34 ہزار 692، بلوچستان میں 11ہزار 906، اسلام آباد 15 ہزار 261 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 141 ہو گئی۔ این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 495 افراد کے جبکہ ملک بھرمیں 21 لاکھ 47 ہزار 584 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔