زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

زمبابوے کی ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور عملے کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔ کھلاڑیوں کو اگلے7 دنوں کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ان کے کرونا وائرس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

Advertisement

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں