.

پاکستان نے سعودی عرب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کرونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظر پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی کے درمیان بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اسی طرح لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدینہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اس حوالے سے جنرل منیجر پبلک افیئر پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی اور تمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی مختلف پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

لہذا تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جا سکیں اور کسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔