.

کرونا سے پاکستان میں مزید 41 اموات، 2408 نئے کیسز رپورٹ

مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 10717 ہوگئی ،کیسز 5 لاکھ 6701 تک جا پہنچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی وبا کرونا وائرس سے پاکستان بھر میں مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2408 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 40088 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2408 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔ اس طرح کرونا مثبت آنے کی شرح 5.6 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 10717 ہوگئی ہے اور کیسز 5 لاکھ 6701 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 34007 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3606 مریض کرونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 461977 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 227885 ہوگئی ہے جبکہ 3708 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 146016 ہے اور 429999 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18429 اور ہلاکتیں 188ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 61648 اور 1743 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 8501 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 235 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کرونا کے مریضوں کی تعداد 4882 اور 101افراد انتقال کرچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 39340 ہے اور اب تک 443 مریض انتقال کر چکے ہیں۔