لاہور کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر زیادتی کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو سزائے موت سنا دی ہے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ 18 مارچ کو محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔ اس کیس کی سماعت چھ ماہ تک جاری رہی جس کے بعد آج فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو ایک ایک بار سزائے موت اور ایک ایک بار عمر قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر 2020 کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر واپس جارہی تھی کہ راستے میں اس کی گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا جس کی وجہ سے وہ راستے میں پھنس گئی اور مذموم واقعہ کا شکار ہوئی۔
-
لاہور، سیال کوٹ موٹروے گینگ ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار
صوبہ پنجاب کی پولیس نے لاہور،سیال کوٹ موٹروے پر ایک خاتون سے اجتماعی عصمت ریزی کے واقعے میں ملوّث مرکزی مشتبہ ملزم عابدعلی ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار ... پاكستان -
لاہورمیں موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 15 مشتبہ افراد گرفتار
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں پولیس نے ایک موٹروے پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ... پاكستان