.

کرونا وائرس، پاکستان میں مزید 42 افراد چل بسے

اموات 13799 تک پہنچ گئیں، 3876 نئے کیسز رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مہلک عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث پاکستان کے مختلف حصوں میں مزید 42 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد 13799 تک پہنچ گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3876 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار135 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے 5 لاکھ 79 ہزار 760مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29576 تک پہنچ گئی۔ اس وقت ملک میں کرونا وائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد 2122 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کرونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.2 فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

صحت یاب مریض

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 1446 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسریے نمبر پر آ گیا۔

فعال کیسز

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5143 تک پہنچ گئی۔ کرونا وائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 13878 تک پہنچ گئی، صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 4862 صوبہ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 4590، صوبہ بلوچستان 184، آزاد جموں وکشمیر911 جبکہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد8 رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

ہلاکتوں کی تعداد

این سی اوسی کے مطابق کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5944 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4478، خیبر پختونخوا میں 2202، اسلام آباد میں 539، گلگت بلتستان میں103، بلوچستان میں 203اور آزاد جموں وکشمیر میں330 فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے97 لاکھ 32 ہزار33 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کروناوائرس کے 40946 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔