طورخم پر پاک افغان راہداری کرونا کی وبا کے باعث تا اطلاع ثانی بند
پاکستان میں کرونا وائرس سے متعلق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر [این سی او سی] کی ہدایت پر پاکستان افغانستان سرحد پرطورخم راہداری کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے تااطلاع ثانی بند کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طورخم بارڈر پر قسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔ امیگریشن بھی این سی او سی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔
کرونا وباکے باعث این سی او سی کی جاریکردہ ہدایات کے مطابق،طورخم بارڈر کو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔1/2
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 6, 2021
اس متعلق وزارت داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کرونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز این سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔