افغانستان وطالبان

افغانستان میں طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عمران خان کریں گے: شیخ رشید احمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد مکمل طور پر پرسکون ہے اور تاحال کوئی بھی افغان پناہ گزین پاکستان نہیں آئے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا وزیر اعظم عمران خان یا وزارت خارجہ کا فیصلہ ہوگا۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزارت کے تمام عملے کو ہدایت کی تھی کہ چھ ہفتوں کے اندر ویزہ دینے کے عوامل کو مکمل کریں مگر وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر یہ عمل ایک دن میں مکمل کیا گیا جس میں تمام سفارتکاروں و غیر ملکی میڈیا کو ویزے دیئے گئے اور سرکاری تعطیلات میں بھی وزارت کے تمام دفاترز کھلیں ہوئے ہیں جن میں افسران و عملہ کام کررہا ہے۔

Advertisement

شیخ رشید احمد نےکہاکہ پاکستانیوں کی تین بسیں طورخم بارڈر سے بدھ کی صبح کلئیر کی گئی ہیں جبکہ دیگر جو بھی پاکستانی وہاں موجود ہیں یا ان کے ساتھ افغانی خاندان ہیں انہیں بھی سہولت دے رہے ہیں۔اس وقت 900 سفارتکاروں و دیگر عملے کے علاوہ 613پاکستانیوں کو یہاں لے کر آئے ہیں اور جو آدمی افغانستا ن سے پاکستان میں داخل ہورہا ہے اس کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو کسی کی زمین پر پاکستان میں مداخلت ہونے دیں گے اور نہ ہم ہی اپنی زمین کے لئے کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو برداشت کریں گے،ہم امن کے داعی ہیں اور چاہتے ہیں کے افغانستان اپنے مسائل کو خود مل بیٹھ کر حل کرے کیونکہ پرامن افغانستان ہی پاکستان کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ طورخم اور چمن بارڈر میں بالکل امن اور سکون ہے مگر بھارتی میڈیا کی جانب سے غلط بیانی اور من گھڑت رپورٹنگ کی گئی جس کی تردید کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا بالکل جھوٹ دکھا رہا ہے کیونکہ دونوں بارڈرز پر نقل وحمل اور تجارت کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں سے اب تک کوئی افغان مہاجر پاکستان میں داخل نہیں ہوا ہے،

افغان بارڈرز پر پاک فوج اور دیگر فورسز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا وزیر اعظم عمران خان یا وزارت خارجہ کا فیصلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی صحافی یا غیر ملکی میڈیا کے ساتھ کام کرنے والے افغانی،آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے عملہ اور سفارت کاروں کو آج ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لایا جا رہا ہے اور جو دوسرے ممالک کے لوگ وہ ائیر پورٹ سے ہی اپنی ممالک روانہ ہوں گے انہیں وزارت کی جانب سے ٹرانزٹ ویزہ دیا جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان میں اشرف غنی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر غلط فہمی کا شکار رہے اور ہر کرپٹ آدمی ملک سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں