چاڈ سے تعلق رکھنے والے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم اسلام آباد پہنچ گئے

اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان ال جاسر کی بھی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طہٰ او آئی سی وزرائے خارجہ کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد آمد کے بعد سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے اجلاس میں اُمت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے اسلام کے خلاف پراپیگنڈے کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے قرارداد کی منظوری کو اس مسئلے سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان ال جاسر بھی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر نے کہا کہ افغانستان میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ بنگلہ دیش، تونس، بوسنیا، صومالیہ، نائیجر، اور گیمبیا کے وزرائے خارجہ اور آذربائیجان، لیبیا، ملائیشیا اور موزمبیق کے نائب وزرائے خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

او آئی سی میں مالدیپ کے مستقل نمائندے محمد خلیل اور بنگلہ دیش کے مستقل نمائندے محمد جاوید بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں