الیکشن ترمیمی بل منظور: الیکٹرانک ووٹنگ، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق شامل نہیں
قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم منظور کی ہیں جس سے تحریکِ انصاف کی گزشتہ حکومت کی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق اور عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی ترامیم شامل نہیں کی گئی ہیں۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا بل پیش کیا جس کو منظور کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات پر الیکشن کمیشن نے اعتراضات اٹھائے ہیں اور اب اس سے متعلق بل میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے حوالے سے بھی تحفظات ہیں جن کو دور کرنے کے لئے اس شق کو بھی بل سے نکال لیا گیا ہے۔
الیکشن ایکٹ ترامیمی بل 2022 غور کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا اور سپیکر راجہ پرویز اشرف نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
-
چھے دنوں میں انتخابات کا اعلان، اسمبلیاں تحلیل کی جائیں: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور ...
پاكستان -
الیکشن کمیشن فرائض ادا کرنے میں ناکام، مستعفی ہو جائے: حکومت
آئندہ الیکشن شفاف ہوں تاکہ کوئی آواز نہ اٹھے؛ شفقت محمود ، فواد چوہدری اور شبلی ...
پاكستان -
سابق بیورو کریٹ سکندر سلطان راجا پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر نامزد
پاکستان کی حکومت اور حزبِ اختلاف نے گذشتہ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد سابق بیوروکریٹ ...
پاكستان