روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج 2022 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے حاجیوں کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر مذہبی امور، سعودی سفیر، سیکریٹری مذہبی امور، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ امور، ایڈیشنل سیکریٹری امیگریشن اور دیگر سرکاری حکام کی شرکت کی۔
#اسلام_آباد | زار سفير #خادم_الحرمين_الشريفين لدى #باكستان الأستاذ نواف بن سعيد المالكي ومعالي وزير الشؤون الدينية والوئام بين الأديان المفتي عبد الشكور مطار إسلام أباد الدولي لتفقد مشروع مبادرة طرق مكة والوقوف على جاهزيتها لاستقبال الحجاج الباكستانيين لهذا العام ١٤٤٣هـ . pic.twitter.com/t5rkie9q1N
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) June 3, 2022
اجلاس میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے حجاج کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر مذہبی امور اور سعودی سفیر نے اظہار خیال کیا۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے حج کرایوں میں کمی کی ہے۔ وزیر مذہبی امور اور سعودی سفیر نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیے گئے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مکہ جانے والے حجاج کی تعداد 14,007 ہے۔
ان حجاج کو لے کر جانے والی پروازوں کی کُل تعداد 42 ہوگی جن میں پی آئی اے کی 18 پروازیں، سعودی ایئر لائن کی بھی 18 پروازیں، ایئر بلیو کی 4 پروازیں اور سیرین ایئر کی 2 پروازیں ہوں گی
خیال رہے کہ پاکستان سے حجاج کو لے کر جانے والی پہلی پرواز چھ جون کو شیڈول ہے۔