پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' نے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے جوانوں میں مانسہرہ کے رہائشی 22 سالہ لانس نائیک شاہ زیب، غزر کے رہائشی 26 سالہ لانس نائیک سجاد، کوہاٹ کے رہائشی 25 سالہ سپاہی عمیر اور نارووال کے رہائشی 30 سالہ سپاہی خرم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش دھماکے کے سہولت کاروں کی تلاش کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرِ ستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی رہے گی۔
میرعلی ،شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان شہداء کی ملک کے دفاع اور امن کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2022
-
افغانستان:30لاکھ ڈالرسرکی قیمت والاپاکستانی جنگجو عمرخالدخراسانی بم دھماکے میں ہلاک
تین عسکریت پسند کمانڈروں اور ایک انٹیلی جنس عہدہ دار نے پیرکے روزاطلاع دی ہے کہ ...
پاكستان -
پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹرضلع لسبیلہ میں گرکرتباہ؛ کورکمانڈرکوئٹہ سمیت 6 افسرشہید
پاکستان آرمی کا ایک ہیلی کاپٹرصوبہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں ...
پاكستان