پاکستان: شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری
سعودی تنظیم نے اب تک تین مراحل میں تقریباً 14 ہزار 500 راشن تقسیم کئے ہیں
سعودی عرب کے شاہ سلمان امداد اور ریلیف سنٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے تیسری مرحلے میں امدادی کھیپ پاکستانی ادارے 'نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی' [این ڈی ایم اے] کے حوالے کی۔
سعودی تنظیم اب تک پاکستان میں 14 ہزار 500 راشن تقسیم کر چکی ہے جن سے تقریباً ایک لاکھ ایک ہزار 500 افراد کی مدد کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کےمطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ریلیف فراہمی کے تیسرے مرحلے کے تحت 950 ٹن راشن پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ اس تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل اختر نواز نے خصوصی شرکت کی۔
اس سے قبل امداد کی فراہمی کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت صوبہ خیبر پختونخواہ میں امدادی سامان کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا جن میں تقریبا 4500 راشن متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے۔