اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والد صحافی ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمذی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظور کیا۔
ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں موقف دیا کہ میرا موکل مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دوسری جانب پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس انتہائی اہمت نوعیت کا ہے اس لیے ملزم کے والد سے تفتیش ضروری ہے۔
کالم نگار ایازامیر کو بہو سارہ کے قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی کینیڈین شہریت کی حامل اہلیہ کا بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
-
اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں خاتون کا قتل، شوہر زیر حراست: پولیس
اسلام آباد پولیس کے مطابق چک شہزاد میں شاہ نواز نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کر ...
پاكستان -
بھارت:نابالغ دلّت لڑکیوں کوعصمت ریزی کے بعد قتل کرنے والے چھے ملزمان گرفتار
بھارت کی شمالی ریاست اُترپردیش میں پولیس نے نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والی دو ...
بين الاقوامى -
کینگرو نے آسٹریلوی شہری قتل کرکے طبی عملے کو اس تک پہنچنے سے روک دیا
آسٹریلوی پولیس نے آج منگل کو اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی آسٹریلیا میں ایک جنگلی ...
بين الاقوامى