وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے تین کروڑ تیس لاکھ افراد کی بحالی کے لئے فوری امداد کی ضرورت ہے۔
یہ بات وزیر اعظم نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں چھٹی [CICA] سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں شدید بارشیں اور سیلاب جن کی وجہ سے اس وقت ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا حکومت نے سیلاب زدگان کے بچاو، امداد اور بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی نے صحیح معنوں میں ہمیں بے بس کر دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا اگرچہ پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کاذمہ دار ہے لیکن ہم ان اولین دس ممالک میں شامل ہیں جنہیں موسمیاتی تبدیلی نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہم کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا پاکستان اس سلسلے میں تسلسل کے ساتھ مزید امداد کا منتظر ہے کیونکہ ہمارے ملک کو اب تعمیر نو اور بحالی کے مشکل مرحلے کا سامنا ہے۔
-
وزیراعظم شہبازشریف CICA سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان پہنچ گئے
پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر قزاقستان روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم ...
پاكستان -
وزیراعظم شہباز شریف کو سی او پی۔27 کی گول میز کانفرنس کی نائب صدارت دینے کا اعلان
اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق عالمی تنظیم (سی او ...
پاكستان -
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد ...
پاكستان