عادل الجبیر اور شیری رحمن کی ڈیووس میں ملاقات
دونوں وزرا نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا
ڈیووس میں جاری کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ الجبیر اور پاکستانی وزیر برائے امور موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن سے ملاقات کی ہے۔ دونوں وزرا نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
عادل بن احمد الجبیر جو موسمیاتی امور کے ایلچی بھی ہیں نے سوئس شہر میں ورلڈ اکنامک فورم 2023 کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستانی خاتون وزیر شیری رحمن سے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرا نے باہمی تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو محدود کرنے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا۔