پاکستان کے ایوان بالا [سینیٹ] اور ایوان زیرین [قومی اسمبلی] کا مشترکہ اجلاس اگلے ماہ کی دس تاریخ کی بجائے کل (بدھ) شام چار بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔
قومی اسمبلی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مشترکہ اجلاس کے اوقات میں تبدیلی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ اجلاس کے قوانین 1973 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل،
— National Assembly of 🇵🇰 (@NAofPakistan) March 21, 2023
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 اپریل 2023 کو دن 11 بجے کے بجائے 22 مارچ کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔@PTVNewsOfficial @demp_gov @PID_Gov @appcsocialmedia pic.twitter.com/IPUbX7zFXH