سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور ایک بحری جہاز 37 پاکستانی شہریوں کو پورٹ سوڈان سے لے کرجدہ پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نےٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان پاکستانی شہریوں کا جدہ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا۔
شاهد.. مجندة سعودية تحتضن طفلاً ضمن القادمين في سفينة "أمانة" التي وصلت إلى ميناء #جدة صباح اليوم
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) April 26, 2023
@sultan_mr_ pic.twitter.com/iIyvgAFNky
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ سوڈان سے اپنے شہریوں کے انخلا اور اس میں تعاون اور مہمان نوازی پر سعودی حکومت کا شکرگزار ہے۔
اس سے قبل فوج کے درمیان لڑائی کے شکار افریقی ملک سوڈان سے غیر ملکی شہریوں کو لے کر ایک سعودی بحری جہاز بدھ کی صبح جدہ پہنچا تھا جس پر سعودی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانیوں سمیت 1674 افراد سوار تھے۔
Evacuation plan for Pakistani nationals in Sudan continues. The ship carrying 37 Pakistani nationals from Port Sudan arrives in Jeddah. They were received by CG in Jeddah, Khalid Majid on arrival at Jeddah Port. We are grateful to Government of KSA for its support & hospitality. pic.twitter.com/7Vf8KaBpT7
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) April 26, 2023
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے کہا ہے کہ اب تک سعودی عرب پاکستان سمیت 62 ممالک کے 2148 شہریوں کو سوڈان سے نکال چکا ہے جس میں 114 سعودی شہری بھی شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب غیر ملکی شہریوں کو ان کے ممالک بھیجنے کے لیے تمام ضروری سہولیات کا انتظام بھی کر رہا ہے۔