پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریبی علاقے پاراچنار میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔
انتظامیہ کے مطابق سکول کے ٹیچر امتحانات کی ڈیوٹی پر متعین تھے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اپر کرم اور پارہ چنار میں 8 اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 4, 2023
صدر مملکت کا ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے دو واقعات میں قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار
علم دشمنوں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے، صدر مملکت pic.twitter.com/FZnJN8oV70