اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے اُنہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش پر فواد چوہدری عدالت کے اندر چلے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فواد چوہدری کو پہلے ضمانت کے باوجود سپریم کورٹ کے احاطے سے بغیر کسی وارنٹ کے اغواء کیا گیا اور اب انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود ایک مرتبہ پھر اغواء کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔#PakistanUnderFascismpic.twitter.com/80679cHchr
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) May 16, 2023
جیسے ہی فواد چوہدری اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے اس دوران پولیس ایک اور کیس میں اُنہیں گرفتار کرنے پہنچ گئی۔
فواد چوہدری اس دوران بھاگتے ہوئے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر چلے گئے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے ٹوئٹ کی کہ پولیس نے ایک اور کیس میں فواد چوہدری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔