احتساب ادارے نے شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے قومی احتسابی بیورو 'نیب' نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

نیب کے مطابق آشیانہ اسکینڈل کے ٹھیکے جاری کرنے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے اور نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فائدہ اٹھایا ہے۔

احتساب ادارے کے مطابق ہائوسنگ منصوبے کے سارے عمل میں قومی خزانے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

نیب نے شہباز شریف کے علاوہ کامران کیانی اور فواد حسن فواد کو بھی کلین چٹ دیتے ہوئے ہر الزام سے بری قرار دیا ہے۔

نیب رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں