نادرا کے 30 سے زائد مراکز میں شناختی کارڈ کے ساتھ پاسپورٹ بھی بنائے جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزارت داخلہ کے ایک مراسلے کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت نادرا کے 30 سے زائد مراکز میں شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ بھی بنائے جائیں گے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے عوام کے لیے نئی سہولت کا آغاز کردیا ہے۔اس سہولت کا باضابطہ افتتاح 10 جون کو کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ریجن کے 12، کراچی کے دو، ملتان کے چھ اور سرگودھا کے تین سینٹرز پر سہولت دستیاب ہو گی۔ خیبر پختونخوا میں پانچ اور اسلام آباد ریجن کے دو نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ کانٹرز موجود ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں