ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپ کے دوران تین فوجی جوان شہید جبکہ تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور چار زخمی ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
شہداء میں لکی مروت کے صوبیدار اصغر علی اور سپاہی نسیم خان جبکہ ایبٹ آباد کے سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
-
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید
پاکستان کے شمال مغربی سرحدی ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ...
پاكستان -
ضلع باجوڑمیں دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کاتبادلہ؛ایک دہشت گردہلاک،پاک فوج کا جوان شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں لوئیسام کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے ...
پاكستان -
شمالی وزیرستان: پاکستان فوج اور دہشت گردوں میں جھڑپ، چھ فوجی جاں بحق
جھڑپوں کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور مزید دو زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر
پاكستان