لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلر کہار کے قریب بس حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العين کا ایک ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ بس میں مجموعی طور پر 34 افراد سوار تھے، زخمیوں میں سے 7 کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیا جا چکا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کلر کہار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔
اموات کی تعداد 12 تک پہنچ چکی، مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے، 22 افراد زخمی ہوئے، 7 کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیا جاچکا، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے pic.twitter.com/kZiI8W6qkC
— Quratulain Malik (@QuratulainPAS) June 17, 2023
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 خواتین اور تین بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراما سنٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا۔
نجی کمپنی کی بس نمبر BSG-055 کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا جو اسلام اباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی آئی جی موٹروے، ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔