پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کی گول کیپر بھی جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلیں

شمائلہ ستار کو کل بروز پیرلاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں قومی خواتین فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی شمائلہ ستار کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انوسٹی گیشن پولیس نے قومی کھلاڑی شمائلہ ستار کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ شمائلہ ستار 9 مئی کو جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث تھی۔ شمائلہ ستار کو جیو فنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر حراست میں لیا گیا۔ ملزمہ شمائلہ کو گرفتاری کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ انہیں کل بروز پیر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پولیس نے جناح ہاوس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کر رکھا ہے۔ اب تک 350 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 430 سے زائد ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں