جنین میں اسرائیلی کارروائی جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے: شہباز شریف
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے ہزاروں پناہ گزینوں کو کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہونے کا منظر عالمی ضمیر کو پریشان کرتا رہے گا
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی خاموشی سے حوصلہ افزائی اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا ہے وہ تمام عملی مقاصد کے لیے جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 12 فلسطینیوں کا قتل دنیا کے لیے محض اعداد و شمار ہوسکتے ہیں لیکن وہ گوشت اور خون پر مبنی حقیقی لوگ ہیں جنہیں اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر قتل کیا جارہا ہے۔
Encouraged by global silence & without any care for the consequences, what Israel is doing in Occupied West Bank constitutes war crimes for all practical purposes. Let there be no doubt about it. The killing of 12 Palestinians including five children as a result of the Israeli…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 6, 2023
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے ہزاروں پناہ گزینوں کو کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہونے کا منظر عالمی ضمیر کو پریشان کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اسرائیلی فوج کی جانب سے جنین میں فضائی اور زمینی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں متعدد فلسطینی جان سے گئے، جس پر پاکستان کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو ختم کیا جائے اور ان کو آزاد فلسطینی ریاست میں رہنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
اسرائیل کی جانب سے جنین میں کیے گئے اس فوجی آپریشن میں سینکڑوں فوجیوں نے حصہ لیا جنہوں نے ڈرونز اور بلڈوزروں کا بھی استعمال کیا۔
اس بڑے پیمانے پر کیے جانے والے آپریشن پر اسرائیل کو دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تنقید اور مذمت کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، پاکستان اور افغانستان سمیت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) بھی شامل ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے اور جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے آپریشن اور فضائی حملوں کی مذمت کی اور پاکستان کی طرف سے فلسطینی تحریک اور جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ایک سوشل میڈیا پیغام میں وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو روکیں۔
-
اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پانچ پاکستانی گرفتار: ایف آئی اے
’’گرفتار کیے جانے والے ملزمان چار سے سات سال تک اسرائیل کے شہر تل ابیب میں مقیمــ ...
پاكستان -
صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی مذمت
صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر اسرائیلی ...
پاكستان -
’’پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات کی خبریں حقیقت سے عاری ہیں‘‘
عمران خان کے دور میں ایک پاکستانی یہودی کو اسرائیل جانے کی اجازت دی گئی تھی جس نے ...
پاكستان