صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ ظلم قرار دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ "افسوس کہ اسرائیل نے مذہبی مقامات کے تقدس سمیت انسانیت کے کسی بھی اصول کا خیال نہیں رکھا۔"
عالمی برادری پرامن عبادت گزاروں کے خلاف اس وحشیانہ اور غیر انسانی فعل کی مذمت کرے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 5, 2023
2/2
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ "عالمی برادری پرامن عبادت گزاروں کے خلاف اس وحشیانہ اور غیر انسانی فعل کی مذمت کرے۔"
اس سے پہلے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا یہ وحشیانہ حملہ ماہ رمضان کے تقدس کی پامالی ہے۔
I strongly condemn Israeli police attack on Palestinian worshippers in Al Aqsa Mosque compound in Jerusalem. Brutal attack is violative of sanctity of holy month of Ramazan. Impunity granted to Israel has emboldened Tel Aviv to violate basic human rights with abandon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 5, 2023
وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کو استثنیٰ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے میں اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
-
جسٹن ٹروڈو کا مسجد اقصیٰ میں پرتشدد اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں 40 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی
"العربية" کے نامہ نگار نے جمعرات نماز فجر کے وقت القدس کے قدیمی شہر کی حدود میں ...
مشرق وسطی -
وائٹ ہاؤس کا یروشیلم کی صورت حال پر اظہار ’’تشویش‘‘
وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اسے یروشیلم کی مسجد ...
بين الاقوامى