گوادر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 3 زخمی
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا: آئی ایس پی آر
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق گوادر میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔
-
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو شہری جاں بحق
سیکٹر ستوال میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے عبید قیوم اور محمد قاسم شہید ہو گئے
پاكستان -
شمالی وزیرستان: پاکستان فوج اور دہشت گردوں میں جھڑپ، چھ فوجی جاں بحق
جھڑپوں کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور مزید دو زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر
پاكستان -
دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن سمیت پاکستانی فوج کے 5 جوان شہید
خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ...
پاكستان