نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ کی حلف برداری
جلیل عباس جیلانی وزیرخارجہ، ڈاکٹر شمشاداختر وزیرخزانہ اور مرتضیٰ سولنگی وزیراطلاعات ہوگئے
پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراء سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔تقریب میں وزیراعظم کاکڑ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ کابینہ کے ارکان کی فہرست کے مطابق 16 وفاقی وزراء اور نگران وزیراعظم کے تین مشیروں نے حلف اٹھایا ہے۔
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ اور مرکزی بینک کی سابق سربراہ ڈاکٹر شمشاداختر کو نئی نگران کابینہ میں وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ میں شامل باقی وزراء کے نام یہ ہیں:
سینیٹر سرفراز بگٹی
لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر
مرتضیٰ سولنگی
سمیع سعید
شاہد اشرف تارڑ
احمد عرفان اسلم
محمد علی
گوہراعجاز
عمر سیف
ندیم جان
خلیل جارج
انیق احمد
جمال شاہ اور
مدد علی سندھی
After declining a Government position for many years, today I took oath as the Federal Minsiter for Information Technology and Telecom in the caretaker government.
— Umar Saif (@umarsaif) August 17, 2023
Thank you for your love, support and prayers. It is a huge privilege to serve the country at this critical time.…
وزیر اعظم کے مشیروں کے نام یہ ہیں:ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان ،احد خان چیمہ اور وقار مسعود خان۔
قبل ازیں سینیر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ انھیں وزارت اطلاعات کا قلم دان دینے کی پیش کش کی گئی تھی اور اسے انھیں نے قبول کر لیا ہے۔