شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 13 مزدور جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان نیک محمد کے مطابق پاک-افغان سرحد کے قریب واقع شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے 13 مزدور جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے جبکہ مزدوروں کی وین بم دھماکے سے مکمل تباہ ہوچکی ہے۔
مقامی رہنما یار گل کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کیا تھا تاکہ سکیورٹی فورسز کی قافلے کو نشانہ بنایا جا سکے جوکہ شوال کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مزدور شمالی وزیرستان کے علاقے شوال سے ایک گاڑی میں جنوبی وزیرستان جا رہے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مزدوروں کو لے جانے والی ایک نجی گاڑی گل میر کور کے علاقے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی میں کُل 16 مزدور سوار تھے جو جنوبی وزیرستان جا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔
مقامی عمائدین کے مطابق کے مطابق سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، مزدوروں میں سے 11 کا تعلق جنوبی وزیرستان اپر محسود قبیلے کے سپین کمر کے علاقے سے ہے جبکہ دو کا تعلق جنوبی وزیرستان لوئر احمد زئی وزیر سے بتایا جا رہا ہےـ
زخمیوں اور متعدد لاشوں کو مقامی ہستپال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکا گزشتہ روز شام کے قریب ہوا تھا، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے میں تمام موبائل سروس معطل کردیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا تھا کہ 18 جون 2022 سے 18 جون 2023 کے درمیان صوبے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے 15 خودکش بم دھماکوں سمیت 665 حملے کیے گئے۔
-
شمالی وزیرستان میں چیکنگ ٹیم پرخودکش حملہ، دو افراد جاں بحق
شمالی وزیرستان میں چیکنگ ٹیم پر خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام ...
پاكستان -
جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے: آئی ایس پی آر
پاكستان -
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ، تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق، دو زخمی
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں خودکش دھماکے کے نتیجہ میں تین سکیورٹی اہلکاروں ...
پاكستان